ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، بلاسود قرضوں کی فراہمی ، حکومت نے بڑ ا فیصلہ کر لیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد /پشاور(این این آئی)وفاقی حکومت نے کامیاب نوجوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ آئندہ ماہ شروع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کو اسلامی بینکنگ کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے ،درخواست گزاروں کو قرض کی تقسیم رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔پیر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے وزیراعلی کے پی کے محمود خان سے

ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا,سینئر وزیر عاطف خان اور مشیروں نے شرکت کی ۔عثمان ڈار کی طرف سے اسلامی بینکنگ کے ذریعے بلا سود قرضوں کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے کے تحت دی گئی درخواستوں کی اسکروٹنی حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ۔عثمان ڈار نے بتایا کہ صوبے بھر سے 5 ہفتوں میں 90 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔سب سے زیادہ درخواستیں پشاور سے موصول ہوئی, 11 ہزار خواتین بھی شامل ہیں ۔سوات,چترال,مردان, مانسہرہ شانگلہ اور ایبٹ آباد کے اضلاع سر فہرست رہے۔پختون خواہ کے ضم شدہ اضلاع سے بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے درخواستیں دیں۔22 سال سے 30 سال تک کے نوجوانوان نے پروگرام میں نمایاں دلچسپی ظاہر کی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح اور ترقی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے سے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔صوبے میں موصول شدہ درخواستوں کو فوری پراسس کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی منصوبہ بندی کے تحت آئندہ ماہ سے قرض کی تقسیم شروع ہوجائیگی۔وزیر اعلیٰ نے ضم شدہ قبائلی علاقے کے نوجوانوں کے لئے ٹائم لائن بڑھانے کی درخواست کی ۔انٹرنیٹ اور بینکنگ کا موثر نظام نہ ہونے پر متبادل سہولت کے آپشن پر بھی غورکیا گیا ۔

عثمان ڈار نے کہا کہ منصوبے کی کامیابی سے ملکی مجموعی صورتحال میں بہتری آئے گی،وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لینے کی خصوصی ہدایت کی ہے ۔عثمان ڈار نے بتایا کہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے پروگرام مکمل طور پر ڈیجٹلائز کر دیا گیا ہے،5

ہفتوں میں 35 لاکھ نوجوان کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ وزٹ کر چکے ہیں،1.2 ملین درخواستوں کو پروگرام کے تحت اسکروٹنی کے لئے ممظور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے اسلامی بینکنگ کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں،پہلے مرحلے میں رہ جانے والے نوجوان دوسرے مرحلے میں کوائف جمع کروا سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…