پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہونے سے پہلے ہی حکومت نے ایسا دعویٰ کردیا کہ آپ بھی حیران رہ جائینگے

2  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پوری تیاری سے بلدیاتی انتخابات لڑے گی اور انشا اللہ کلین سویپ کرے گی۔لاہور میں پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری

سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کارکن پارٹی کی جان ہے، پی ٹی آئی پوری تیاری سے بلدیاتی انتخابات لڑے گی اور انشا اللہ کلین سویپ کرے گی۔اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے (CPFTA) کے دوسرے مرحلے کا آغاز آہنی برادران کو مبارک ہو۔ یہ دونوں ممالک کے عوام اور دوستوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ آنے والے دنوں میں سی پیک اور پاک چین دوستی کے حوالے سے اور بھی اچھی خبریں آئیں گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ ناصرف دیرینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے بلکہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت بھی ملے گا۔ پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ سب سے زیادہ اس سے مستفید ہوگا۔ اس کے علاوہ زراعت، چمڑے کی مصنوعات، کنفیکشنری اور بسکٹ تیار کرنے والے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستانی مصنوعات چین برآمد کر سکیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی آزاد تجارت معاہدے کے تحت742مصنوعات کی برآمد پر صفر ڈیوٹی کی رعایت سے مستفید ہورہا ہے۔ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کی رو سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں 313 نئی مصنوعات کی برآمدات کا موقع ملے گا۔ دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے بعد پاکستان کو 1047 مصنوعات کی برآمد کی اجازت مل جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…