کراچی(آن لائن)جدہ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں دوران سفر3 مسافروں کو دل کا دورہ پڑا، 2 جاں بحق جبکہ تیسرے کو کراچی میں ایمرجنسی اتار کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ملیحہ بیگم نامی خاتون اور رفیق دم توڑ گئے جبکہ کپتان نے کراچی ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی
کی اجازت طلب کی۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے اجازت دیتے ہی طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایمبولینس، ڈاکٹر اور سٹاف موقع پر پہنچ گئے، اسی دوران خاتون صابرا بی بی کو بھی دل کا دورا پڑا جس کو فورا طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔