اسلام آباد(آن لائن) کاشانہ لاہور کی انچارج کی جانب سے صوبائی وزیر کا نوعمر لڑکیوں کو حراساں اور زبردستی شادیاں کرانے کا سیکنڈل بے نقاب کرنے پر پنجاب حکومت نے فوری طور پر خاتون سے نوکری کا چارج واپس لیکر انہیں سرکاری گھر بھی خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ کاشانہ لاہور میں خاتون آفیسر افشاں لطیف نے سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کی جانب سے نوعمر لڑکیوں کی زبردستی بوڑھے افراد سے کرانے کا انکشاف کیا تو پنجاب حکومت کی صفوں میں بھونچال سا آگیا
اور وزیر اعلیٰ نے فوری نوٹس لیکر تحقیقات کا حکم دیا مگر بااثر صوبائی وزیر نے اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے خاتون آفیسرکے شوہر کو پولیس سے گرفتار کروا لیا اور مذکورہ خاتون سے سرکاری گھر فوری خالی کرانے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افشاں لطیف نے کرپٹ مافیا اور حکومت کے اندر کالی بھیڑوں کے خلاف ڈٹ جانے کی ٹھان لی ہے تاہم کچھ عناصر ایسے بھی ہیں جو کہ افشاں لطیف کو مجبور کر رہے کہ وہ اپنا بیان واپس لے لیں اور نوکری کریں تاہم ایسا کرنے سے وہ انکاری ہیں۔