لاہور (اے ایف بی)صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بیورو کریسی میں تبدیلیاں میرٹ پر کی ہیں، آئندہ چند دنوں میں کرپشن کی بڑی کہانیاں کھلیں گی۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں
جو پروجیکٹ کیے اس کی آگاہی درست طور پر نہ دے سکے، صوبہ جس صورتحال میں ہمیں ملا تھا وہ سب کے سامنے ہے، پنجاب100ارب روپے کا مقروض تھا۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی کو شہباز شریف دور میں بری عادتیں لگائی گئیں، بیورو کریسی میں 17گریڈ کا افسر20گریڈ میں کام کررہا ہوتا تھا، ہم نے اپنی کوتاہیوں کو نہیں چھپایا اب صورتحال بہتر کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے ٹیم کو جو اختیارات دیئے ہیں وہ ماضی میں کبھی نہیں ملے تھے، حکمران بیورو کریسی کو ساتھ ملا کر کرپشن نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں کرپشن کی بڑی کہانیاں کھلیں گی، ہم نے بیورو کریسی میں تبدیلیاں میرٹ پرکی ہیں، بیورو کریسی میں ذاتی طور پر کوئی تعیناتی نہیں کی۔