بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

نوجوان کو قتل کردیا گیا،جانتے ہیں قتل کے پیچھے وجہ کیا بنی ؟ قاتل کرنے والا کون نکلا ؟

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(یواین پی) نواحی علاقہ خزانہ کی حدود میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کرکے مسخ شدہ لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔تھانہ خزانہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ گوہی قادر آباد کے اراضیات میں ایک ناقابل شناخت مسخ شدہ لاش پڑی ہے جس کو کسی نامعلوم ملزم نے

ذبح کرکے قتل کیا ہے، جس پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے تحویل میں لیتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔تفتیش کے دوران مقتول کی شناخت ضیاء  الرحمان ولد باور خان سکنہ گوہی قادر آباد خزانہ کے نام سے ہوئی، جس کے بعد مقتول کے رشتے داروں سمیت قریبی روابط داروں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا جس کے دوران اندھے قتل میں ملوث ملزم فیروز عرف پاکستان ولد پشم گل سکنہ قادر آباد کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ملزم فیروز نے مقتول ضیاء الرحمن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا انکشاف کیا جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزم نے شناخت چھپانے کی خاطر لاش کو مسخ کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…