اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جاوید چوہدری اپنے کالم ’’سو فیصد کامیابی کا واحد نسخہ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ آپ انٹرنیشنل مثالیں بھی ملاحظہ کیجیے‘ دنیا میں اس وقت 41 بڑے ڈونرز ہیں‘ بل گیٹس سب سے بڑا ڈونر ہے‘اس نے 52 بلین ڈالرز کی چیریٹی کی‘ یہ رقم پاکستان کے 80 فیصد قرضے کے برابر ہے‘ 41 ڈونرز کی فہرست میں آخری شخص ڈبلیو ایم کیچ ہے‘ اس نے بھی سوا بلین ڈالر چیریٹی کی۔ یہ 41 لوگ کھرب پتی ہیں‘ اتنی دولت چیریٹی کرنے کے بعد
ان لوگوں کو دیوالیہ ہو جانا چاہیے تھا لیکن آپ اللہ کا حساب دیکھیے جس دن ان لوگوں کا چیک چیریٹی فاؤنڈیشن میں گیااس دن ان کی دولت کو پر لگ گئے‘ بل گیٹس 2007ء تک ایک سیکنڈ میں 30 ڈالر کماتا تھا‘ یہ آج 130 ڈالر فی سیکنڈ کما رہا ہے‘ یہ رقم ایک منٹ میں 7 ہزار 8 سو ڈالر(12 لاکھ9 ہزار روپے) بنتی ہے‘ آپ دیکھ لیں اللہ نے اس شخص کو کیسے نوازا‘اس نے ایک ہاتھ سے اللہ کی راہ میں خرچ کیا اور اللہ نے دوسرے ہاتھ میں پانچ گنا پکڑا دیا‘ یہ ہے اللہ کی شیئرہولڈنگ۔