ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نان فائلر کے گرد گھیرا مزید تنگ، ایف بی آر متحرک، بینکوں سے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے والے بھی ”ریڈار“ میں آ گئے، دھماکہ خیز اقدام

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نان فائلرز کے خلاف ایف بی آر نے گھیرا مزید تنگ کر دیاہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بھاری رقوم کا لین دین کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیاہے، پچاس ہزار سے زیادہ یومیہ کیش نکلوانے والے بھی جواب دیں گے،

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بینکوں سے بھاری رقوم منتقل کرنے والوں کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں اور ان لوگوں کو نوٹس جاری کرکے ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بینکوں نے ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پر آمادگی ظاہر کردی، بینکوں نے اکاؤنٹ ہولڈز کی تفصیلات کے حوالے سے عدالت میں مقدمہ کیا ہوا تھا۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینو(ایف بی آر)اور پاکستان بینکر زایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بینکوں کے سربراہاں نے بینک اکاؤنٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، معاہدے کے بعد 2013 کے بعد ایف بی آر اور بینکوں کے درمیان تنازع کا خاتمہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ بینکوں نے اکاؤنٹ ہولڈز کی تفصیلات کے حوالے سے عدالت میں مقدمہ کیا ہوا تھا، اس معاہدے کے بعد بینک اپنامقدمہ اگلے ہفتے واپس لے لیں گے۔ایف بی آر نے پاکستان بینکر ایسوسی ایشن کے کہنے پر انکم ٹیکس آرڈننس 2001 میں پہلے ہی ترامیم کرا دی ہے، ترامیم کے بعد بینکوں کو تفصیلات دینے کے حوالے سے اب اعتراض ختم ہو جانا چائیے۔  نان فائلرز کے خلاف ایف بی آر نے گھیرا مزید تنگ کر دیاہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بھاری رقوم کا لین دین کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیاہے

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…