اسلام آباد ( آن لائن) آ زادی مارچ کے دوران کنٹینر سے ٹکرا کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد نے بیٹے کی موت پر مولانا فضل الرحمان،شہباز شریف،بلاول بھٹو اور دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے آزادی مارچ کے دوران کنٹینر سے ٹکرا کر جاں بحق ہونے والے نوجوان عثمان کے والد اکرام چودھری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 6 نومبر کو نائنتھ ایوینیو پر
سٹریٹ لائٹس بند ہونے کے باعث ان کے بیٹے کی کنٹینر کے ساتھ ٹکرکے باعث موت واقع ہو گئی۔ بیٹے کی موت کی ذمہ داری آزادی مارچ انتظامیہ اور اسلام آباد انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی کو اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں رہبر کمیٹی،مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف،بلاول بھٹو، اکرم درانی،میر حاصل بزنجو،عثمان کاکڑ اور ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کو فریق بنایا گیا ہے۔