ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے واجد ضیاء کو اہم ترین عہدے پر تعینات کر دیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء جو کہ گریڈ 21 کے افسر ہیں کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، انہیں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، اس سے قبل وہ آئی جی ریلوے کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے، ان کی جگہ پولیس سروس کے مشتاق مہر کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر آئی جی ریلوے مقرر کر دیا گیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد علی شہزاد کو سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے، سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جواد پال جو کہ ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے انہیں اب وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ڈاکٹر معین جو کہ ڈی آئی جی ہیں کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیاگیا ہے، اس کے علاوہ پنجاب میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے 19پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر عمر سعید ملک کو ڈی پی او اوکاڑہ،اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او لاہور محمد حسن رضا خان کو ڈی پی او جھنگ،ایس پی انوسٹی گیشن I- انوسٹی گیشن برانچ پنجاب قدوس بیگ کو ڈی پی او بہاولنگر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد سید ندیم عباس کو ڈی پی او مظفر گڑھ،ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور محمد شعیب اشرف کو ڈی پی او بہاولپور، ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور منتظر مہدی کو ڈی پی او رحیم یار خان، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب لاہور عمارہ اطہر کو ڈی پی او سرگودھا، اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور محمد حسن اقبال کو ڈی پی او اٹک، ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر کو بٹالین کمانڈر 7 پی سی لاہور،

ڈی پی او جھنگ عطاء الرحمن کو ایس پی انوسٹی گیشن I- انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور،ڈی پی او بہاولنگر محمد انور کھیتران کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او پنجاب لاہور، ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور، ڈی پی او بہاولپور سرفراز خان ورک کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور، ڈی پی او رحیم یار خان امیر تیمور کو ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن، ایس پی سپیشل برانچ ملتان ریجن حبیب اللہ خان کوسنٹرل پولیس آفس لاہور،ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب، پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب محمد عبدالقادر قمر کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب لاہور، ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور،تقرری کے منتظر محمد عاصم کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد تعینات کردیاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…