بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

راولپنڈی، معروف ہسپتال کی لفٹ ٹوٹنے سے  20 سے زائد عمر رسیدہ مریض خواتین زخمی  

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) الشفاء  ٹرسٹ آئی ہاسپٹل راولپنڈی کی لفٹ ٹوٹنے سے بیس سے زائد عمر رسیدہ مریض خواتین زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کی صبح نو بجے رفیق نامی سہولت کار نے گنجائش سے زیارہ خواتین کو لفٹ میں ٹھونس دیاجن کے وزن سے لفٹ کا رسہ ٹوٹ گیا او ر لفٹ تیسری منزل سے گراؤنڈ فلور پر جا گری جسکے نتیجے میں کئی عمررسیدہ خواتین زخمی ہو گئیں جنہیں بعدازاں ضروری مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق لفٹ آپریٹر منظور جو بیک وقت دو لفٹوں کو آپریٹ کر تا ہے نے

ہسپتال کے سہولت کار کو کہا کہ اس لفٹ پر بیک وقت بارہ آدمیوں کی گنجائش ہے آپ نے بیس سے زائد لوگوں کی زندگی کو خطرے میں کیوں ڈالا تو اس نے لفٹ آپریٹر پر چلانا شروع کر دیا اور سرعام دھمکیاں دینے لگا کہ میں ہسپتال کے صدر کا خاص آدمی ہوں میں تم سب کو نوکری سے فارغ کروا دوں گا۔لفٹ حادثے کے بعدمریض خواتین اور انکے لواحقین نے چلانا شروع کر دیا  جس پر انہیں ڈرا  دھمکا کر خاموش کروا دیا گیا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے صدر پاکستان سے جو اس ہسپتال کے ٹرسٹی بھی ہیں اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…