اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے اسکول کی طالبہ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو سب کے سامنے شرمندہ کر دیا ۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حال میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے گورنمنٹ اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات سے مختلف سوالات پوچھے ، تاہم ایک سوال ایسا تھا جس کے جواب پر فردوس شمیم نقوی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا جبکہ کلاس میں موجود تمام افراد
ہنس پڑے ۔ پی ٹی آئی رہنما نے کلاس کی طالبات سے پوچھا کہ پاکستان کی سب سے مشہور شخصیت کون ہے ۔ جس پر بجی نے جواب دیا ،نواز شریف ۔ بجی جانب سے دئیے گئے اس جواب پر فردوس شمیم نقوی کو شرمندگی اٹھانا پڑ گئی جبکہ کلاس میں موجود تمام استاتذہ ہنس پڑے ۔ شرمندگی کا بوجھ اتارنے کیلئے انہوں نے ایک اور سوال پوچھا لیا کہ نواز شریف کیوں مشہور ہیں ؟ طالبہ نے اس کا جواب دیا کہ انہوں نے پاکستان کیلئے بہت اچھے اچھے کام کیے ہیں ۔