لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں رکشے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا چوبرجی کے علاقے میں ایک رکشے میں ہوا ہے جس میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا خیال ہے کہ رکشہ کا سی این جی سلینڈر پھٹنے سے یہ دھماکا ہوا ہے
جس کے نتیجے میں رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا رکشے میں دھماکہ ، دو افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چوبرجی کے قریب رکشے کے اندر دھماکہ ہوا ہےجس کی وجہ سے رکشہ مکمل تباہ ہو گیا ہے ۔ دھماکے سے آس پاس کھڑی موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوئی ہیں ۔ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ۔ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا پھر دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے؟۔فی الحال اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیںہیں اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔