ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جنرل قمر جاوید باجوہ جیسا نڈر سپہ سالار دشمنوں کو کھٹکتا ہے،آخری نوٹیفکیشن کورٹ نے تسلیم کیا،حکومت نے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ٹینیور 6 ماہ بعد ختم نہیں ہوگا،قانون لائیں گے اس میں جو بھی مدت رکھی جائے گی وہ پارلیمنٹ کا صوابدید ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ جیسا نڈر سپہ سالار دشمنوں کو کھٹکتا ہے،عدلیہ اور آرمی ہمارے ہیں انہیں تحفظ دے کر رکھیں، کھچائی سے متعلق غلط خبر پر ملک یا ملک سے باہر قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہے ہیں

جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے سے آئندہ کیلئے ہمیں رہنمائی ملے گی،موجودہ سمری بھی ماضی کے طریقہ کار کے تحت کام کیا گیا،ماضی میں بھی توسیع اسی طرح دی گئی جس طرح جنرل باجوہ کو دی گئی تھی،ہمارا آخری نوٹیفکیشن کورٹ نے تسلیم کیا،آئین اور نظام کی مضبوطی کے باعث معاملہ جلد نمٹ گیا،آرمی ریگولیشنز کا رول 255 رینک اور پوزیشن طے کرتا ہے، عدالت نے کہا آرمی چیف کی مدت ملازمت اور طریقہ کار کا قانون بنائیں،موجودہ حکومت کے لیے نیا قانون بنانا ایک اعزاز کی بات ہوگی،پاکستان کے خلاف کوئی بات نہ کی جائے۔جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ کے بعد سابق وزیر قانون فروغ نسیم، معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل انور منصور نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت تاریخی ہے جس سے آئندہ کیلئے ہمیں رہنمائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے کبھی ان چیزوں پر فیصلہ نہیں دیا، آرمی ایکٹ ماضی میں کبھی چیلنج نہیں کیا گیا، کیس ٹیک اپ ہوا تو تین دن عدالت میں چلا جس دوران مختلف قوانین پر بحث ہوئی اور بہت سی چیزیں سامنے آئیں جن پر کسی عدالت نے اب تک فیصلہ نہیں دیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ آرمی ایکٹ تقسیم سے قبل کا ہے، کچھ ترامیم کے بعد عمل درآمد ہو رہا ہے، 1973 کے آئین کے بعد کچھ آرمی چیفس کو توسیع دی گئی تھی جبکہ ماضی میں بھی توسیع اسی طرح دی گئی جس طرح جنرل باجوہ کو دی گئی تھی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین اور نظام کی مضبوطی کے باعث معاملہ جلد نمٹ گیا، زیادہ بحث اس پر ہوئی کہ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی کوئی عمر طے نہیں، آرمی ریگولیشنز کا رول 255 رینک اور پوزیشن طے کرتا ہے،

آئین کے آرٹیکل 243 اور رول 255 کو الگ الگ طور پر دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پرعزم تھے کہ قانون اور آئین پر عمل درآمد کریں گے، عدالت نے کہا کہ تاخیر کے معاملے سے عدالت کا نام نکال دیں،1973 کے بعد سے اس کا کوئی قانون بنایا نہیں گیا، عدالت نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت اور طریقہ کار کا قانون بنائیں، عدالت کا زور تھا کہ 243 پر بات کریں 255 کی کوئی بات نہیں ہونی چاہیے، جبکہ موجودہ حکومت کے لیے نیا قانون بنانا ایک اعزاز کی بات ہوگی۔

سابق وزیر قانون اور توسیع سے متعلق کیس میں آرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ آرٹیکل 243 کی تشریح سپریم کورٹ نے پوائنٹ آف فرسٹ امپریشن کے طور پر کی۔انہوں نے کہا کہ وکیل اور جج میں مکالمے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ بس فیصلہ آرہا ہے، ہر چیز کو اس کے سیاق و سباق کے حساب سے دیکھا جائے جبکہ کھچائی سے متعلق غلط خبر پر ملک یا ملک سے باہر قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے رہنمائی کی کہ قانون لے کر آئیں،

18ویں ترمیم کے بعد دو حکومتیں آئیں انہوں نے کیوں ٹھیک نہیں کیاجس نے 18ویں ترمیم بنائی ان سے پوچھیں یہ قانون ٹھیک کیوں نہیں کیا، عمران خان کی حکومت آئی تو اس معاملے پر کہہ دیا یہ ہوگیا وہ ہوگیا۔فروغ نسیم نے کہا کہ آرمی چیف کا ٹینیوز رات 12 بجے سے شروع ہوگیا اور یہ ٹینیور 6 ماہ بعد ختم نہیں ہوگا جبکہ 6 مہینے میں قانون لائیں گے اس میں جو بھی مدت رکھی جائے گی وہ پارلیمنٹ کا صوابدید ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ معاملہ ادھر اْدھر کردے، جنرل قمر جاوید باجوہ جیسا نڈر سپہ سالار دشمنوں کو کھٹکتا ہے

لیکن آرمی چیف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں جبکہ عدلیہ اور آرمی ہمارے ہیں انہیں تحفظ دے کر رکھیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایڈوانس نوٹی فکیشن کرنا بْری بات نہیں، جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اصف سعید کھوسہ کا نوٹی فکیشن بھی ایڈوانس میں کیا گیا تھا جبکہ حکومت کی کوئی سمری مسترد نہیں کی گئی۔آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے لیے پروسیجر وہی فالو کیا گیا جو سالہا سال سے فالو ہو رہا تھا جبکہ جمہوریت، آئین اور قانون کی جیت ہوئی ہے۔شہزاد اکبر نے کہاکہ یہ ایک حساس معاملہ تھا،اس معاملے کو اسی طرح زیر بحث لانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہاکہ مسلح افواج کا مورال بہت ضروری ہے،بیرونی طاقتوں نے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ ایک سوال پر اٹارنی جنرل نے کہاکہ ہمارا آخری نوٹیفکیشن کورٹ نے تسلیم کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو بہت عجیب طریقے سے ٹی وی پر پیش کیا گیا،پاکستان کے خلاف کوئی بات نہ کی جائے۔فروغ نسیم نے کہاکہ تمام ججوں نے کہا کہ 243 پہلا نکتا ہے،ماضی والا طریقہ کار ہی اختیار کیا،سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی طرف رہنمائی کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بہت حساس کیس تھا،سپریم کورٹ نے رہنمائی کی کہ قانون لے کر آئیں، سپریم کورٹ نے پاکستان کی فلاح کیلئے یہ فیصلہ کیا،کیس جب عدالت میں چلتا ہے تو ہماری زبان بند ہوتی ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اس کیس کو کسی شخصیت سے نا جوڑا جائے،آج جمہوریت اور آئین و قانون کی جیت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی پر کچھ چینل ابہام پیدا کر رہے ہیں۔ ایک سوال پر شہزاد اکبر نے کہاکہ آرمی ایکٹ میں تبدیلی پارلیمنٹ کے ذریعے ہو گی،وزیراعظم کا تعیناتی پر مکمل اختیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے چھ ماہ کا وقت دیا ہے۔ فروغ نسیم نے کہاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں،قوم انکی سپورٹ کرے،فوج اور عدلیہ پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کیخلاف سازش ملک دشمن کر رہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جج آئین کے محافظ ہوتے ہیں،ججوں نے جو درست سمجھا وہ کیا،عدالت نے کوئی سمری مسترد نہیں کی،عدالت نے ہماری رہنمائی کی،عدالت فیصلے دیتی ہے،جج ہمارا اثاثہ ہیں۔ ایک سوال پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر قانون مقرر کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے۔ اس موقع پر فروغ نسیم نے کہاکہ میں نے خود استعفیٰ دیا کسی نے مجھے نہیں کیا تھا،وکیل اور جج ایک خاندان کی طرح ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…