جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

 آرمی چیف کی ایکسٹینشن،سب کچھ حکومت نے جان بوجھ کر کیا،سابق آرمی چیف اسلم بیگ نے سنگین الزامات عائد کردیئے،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)  آرمی چیف کی ایکسٹینشن،سب کچھ حکومت نے جان بوجھ کر کیا،سابق آرمی چیف اسلم بیگ نے سنگین الزامات عائد کردیئے،چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل اسلم بیگ نے فوج کے سربراہ کی ایکسٹینشن کے عمل پر حکومتی کردار کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ

انتہائی حساس ایشو پر حکومتی نا اہلی نے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کروائی ہے۔ وزارت دفاع، وزارت قانون اور وزیراعظم ہاؤس کے لوگ اتنے نکمے نہیں جنہوں نے سمری بنائی اور نوٹیفکیشن جاری کیا سارے عمل کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ لگتا ہے جان بوجھ کر ایسا کیا گیا اور کسی نہ کسی سطح پر کوئی گڑ بڑ ضرور موجود ہے اور اگر اس کا پتہ نہ لگایا گیا تو مستقبل میں ایسا کوئی تماشا پھر کھڑا ہو سکتا ہے۔ ادارے آئین پاکستان کے پابند ہیں اور آئین پاکستان کے تحت ہی انہیں حکومت کے تابع کام کرنا پڑتا ہے یہ کہنا کہ حکومت کو کوئی چلنے نہیں دیتا یہ سراسر پراپیگنڈا ہے۔ حکومت کی نا اہلیوں اور ناکامیوں کا ملبہ اداروں پر نہیں گرنا چاہئے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ خرابی شاید اس لئے پیدا ہوئی کہ حکومت میں اہل لوگوں کا فقدان ہے مجھے فکر پڑ گئی ہے کہ جو حکومت اپنے سپہ سالار کی مدت ملازمت کے حوالے سے سنجیدہ نہ ہو وہ ملکی معاملات خصوصاً خارجہ امور اور معاشی بدحالی، عوام کی حالت زار، گورننس کے حوالے سے کتنی سنجیدہ ہوگی۔  مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل اسلم بیگ نے فوج کے سربراہ کی ایکسٹینشن کے عمل پر حکومتی کردار کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی حساس ایشو پر حکومتی نا اہلی نے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کروائی ہے۔ وزارت دفاع، وزارت قانون اور وزیراعظم ہاؤس کے لوگ اتنے نکمے نہیں جنہوں نے سمری بنائی اور نوٹیفکیشن جاری کیا سارے عمل کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…