جمعہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں بڑے اضافے کے ساتھ ڈالر کی قیمت بھی گر گئی، سونا بھی سستا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد بدھ کو ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 327.67پوائنٹس کے اضافے سے38ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 38122.72پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 63.11فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 69ارب 40کروڑ2لاکھ روپے بڑھ گئے

تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت 53.25فیصدکم رہا۔ گزشتہ روزکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا،اورمنگل کوجاری رہنے والی مندی کے اثرات ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں دیکھے گئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 37671.39پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیاتاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس مثبت زون میں داخل ہوگیاجو ٹریڈنگ کے اختتام تک جاری رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 327.67پوائنٹس کے اضافے سے38122.72 پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 131.50پوائنٹس کے اضافے سے17523.17پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس140.77پوائنٹس کے اضافے سے 61361.57پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس257.23پوائنٹس کے اضافے سے 27062.69پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے231کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمایہ کاری مالیت میں 69ارب 40کروڑ2لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر73کھرب1ارب41 کروڑ72لاکھ روپے ہوگئی۔بدھ کو مجموعی طور پر22 کروڑ84لاکھ19ہزارشیئرزکا کاروبارہواجومنگل کی نسبت 26کروڑ2لاکھ81ہزار شیئرزکم ہیں۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے

جس کے حصص کی قیمت116روپے اضافے سے2490روپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 38روپے اضافے سے798ہزارروپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت345روپے کمی سے6900روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 69.99روپے کمی سے1980روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری لحاظ سے یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز،میپل لیف, پاک الیکٹران،ٹی آر جی

پاکستان،بینک آف پنجاب،اتفاق آئرن،انٹر اسٹیل اور فوجی فرٹیلائزر کے حصص سرفہرست رہے۔انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 2پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت

خرید155.32 روپے سے گھٹ کر155.30روپے اورقیمت فروخت155.42روپے سے گھٹ کر155.40روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے155.20روپے سے بڑھ کر155.40روپے اور قیمت فروخت155.50روپے سے بڑھ کر155.70روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید170.60روپے اورقیمت فروخت172.10روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت

خرید30پیسے کے اضافے سے199.20روپے سے بڑھ کر199.50روپے اورقیمت فروخت200.70روپے سے بڑھ کر201روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے سے بڑھ کر41.35روپے اورقیمت فروخت41.60روپے سے بڑھ کر41.65روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے بڑھ کر42.35روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے بڑھ کر42.65روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پربرقرار رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی

اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ100روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1458ڈالر برقرار رہی تاہم اس کے برعکس کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کی کمی سے 58450وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 85روپے کی کمی سے 73260روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…