بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کیانواز شریف کو زہردیاگیا؟،اب تک علاج کیلئے گھر سے ہسپتال کیوں منتقل نہیں ہوئے؟ حسین نوازکا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو زہر خوانی سے متعلق رپورٹس سامنے آنے پر ہی بات کروں گا،ڈاکٹر اسٹیرائڈز کی بھاری ڈوز ختم کرنا چاہتے ہیں، اسٹیرائڈز کے اثرات ختم ہوتے ہی بون میرو کی تشخیص شروع ہوگی،حکومتی کارندوں کے پاکستانی ڈاکٹرز کے بارے میں مجھ سے سوال نہ پوچھا جائے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹیلیٹس سے متعلق تشخیص اور علاج ساتھ چل رہے ہیں،

ڈاکٹر اسٹیرائڈز کی بھاری ڈوز ختم کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ اسٹیرائڈز کے اثرات ختم ہوتے ہی بون میرو کی تشخیص شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ زہر خوانی کے خدشات سے متعلق رپورٹس سامنے آنے پر ہی بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن چیک کررہے ہیں، انفیکشن کے خطرہ سے بچنے کے لیے نوازشریف کا گھر میں علاج کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مدافعتی نظام کو توانا رکھنے کے لیے بھی نوازشریف کو دوائیں دی جارہی ہیں۔پاکستان کی میڈیکل رپورٹس و علاج معالجے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومتی کارندوں کے پاکستانی ڈاکٹرز کے بارے میں مجھ سے سوال نہ پوچھیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…