جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

میرا وکالت کا لائسنس معطل نہیں ہوا، آج سپریم کورٹ میں آرمی چیف کے وکیل کے طور پر پیش ہو نگا،بیرسٹر فروغ نسیم کھل کر بول پڑے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن)سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آج بدھ کو سپریم کورٹ میں آرمی چیف کے وکیل کے طور پر پیش ہو نگا۔میرا وکالت کا لائسنس معطل نہیں ہوا۔ میرے متعلق مسلسل غلط خبریں چلائی گئیں خود کو رضا کارانہ طور پر پیش کیا، قوم کے لئے ہمیشہ حا ضر ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ایک بیان میں بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ میرے متعلق مستقل غلط خبریں چلائی گئیں۔ آج بدھ کو عدالت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا وکیل ہو نگا۔ انہوں نے کہا

کہ خود کو رضا کارانہ طور پر پیش کیا۔قوم کے لئے ہمیشہ حاضر ہوں۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھ سے درخواست کی کہ آپ کا بڑا احسان ہو گا کہ آپ آرمی چیف کی جانب سے بطور وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھے کیس کے فٰیصلے کے فورا بعد کابینہ میں واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ کسی نے میرا وکالت کا لائسنس معطل ہو نے سے متعلق غلط خبر پھیلائی ہے۔ میرا لائسنس معطل نہیں ہوا۔ میرے پاس سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل کا آرڈر موجود ہے۔ پاکستان بار کونسل کے پاس لائسنس معطلی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ (آصف)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…