پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے،وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کو پنجاب میں اہم عہدے پر تعینات کردیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو تبدیل کر کے وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو تبدیل کر کے

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں جبکہ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے افسر وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر آج (بدھ) کے روز اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ میجر (ر) اعظم سلیمان خان پنجاب میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری داخلہ،کمشنر لاہور ڈویژن اورایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ نگراں دور حکومت میں انہیں چیف سیکرٹری سندھ تعینات کیا گیا تھا۔مو جودہ حکومت نے میجر(ر) اعظم سلیمان کو وفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات کیا تھا اور انہیں اب پنجاب کے سب سے بڑے انتظامی عہدے پر تعیناتی دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی کے بعد پنجاب میں جلد 11سیکرٹریز،17ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران کے بھی تقرر و تبادلے کئے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…