نواز شریف کی بیماری کے دوران تمام میڈیکل بورڈز کس نے تشکیل دئیے؟لندن میں شاپنگ کرتے وائرل ہونے والی تصویر کب کی ہے؟ ن لیگ کا موقف بھی سامنے آگیا

26  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماطارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری کے دوران جتنے میڈیکل بورڈز تشکیل دئیے گئے وہ سب حکومت کی جانب سے بنائے گئے تھے،نواز شریف کی بیماری پر جو سیاست کی جا رہی ہے ہم ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے نواز شریف کی لندن میں شاپنگ کرتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر کے حوالے بتایا کہ یہ تصویر تقریباً 3 سال پرانی ہے لہٰذاحقیقت معلوم کرنے سے پہلے کسی قسم کے تبصرے سے گریز کرنا چاہیے۔

ا نہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے خود نوازشریف کی بیماری کے حوالے سے قوم کو بتایا اب وہ کیوں چھپ رہی ہیں۔(ن) لیگ کے دور میں مریضوں کو جو سہولیات دی جا رہی تھیں وہ تحریک انصاف نے آ کر ختم کر دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہیں ہو پا رہی تھی اس لیے بیرون ملک جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ ہر ناکامی کا الزام پچھلی حکومتوں پر ڈالنا مسئلے کا حل نہیں، حکومت کو چاہیے کہ اصل مسائل کی طرف توجہ دے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…