بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آنے والا مہینہ خطرناک ترین ثابت ہوگا کیونکہ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کو خبردار کردیا گیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آنے والا مہینہ عمران نیازی کے لیے ماضی کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، آنیوالے دن ہی ثابت کریں گے کہ ”عدلیہ“ ہی ”سپریم“ہے اور رہی گی وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے

ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے ”آزادی مارچ“ کی کامیابی کے ثمرات اوراثرات واضح ہوتے جارہے ہیں۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ اب عمران نیازی کو چند دنوں میں مزید بے وقوف بنایا جائے گااور اس کے لیے کسی بھی طرف سے کوئی ”ریسکیو“نہیں آئے گا،اصل میں نیازی کو سیڑھی پر چڑھا کر اب نیچے سے سیڑھی کھینچنے والے چھپے نہیں رہے، عمران نیازی کو اب مولانا فضل الرحمن، چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے اس ”امانت“ کا کھوج لگانا ہوگا اور اگر وہ اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں تو کم از کم چوہدری برادران کو ہی اپنا ہاتھ دکھا دیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عجیب اتفاق ہے کہ عمران نیازی، دسمبر کا مہینہ،جنرل نیازی کی یادیں، پرانا پاکستان،ہتھیار ڈالنے کے بعد بھٹو کا دوسرا پاکستان اور مہربانوں کی مہربانی سے تیسرے پاکستان کے دعویدار ماضی کے دلخراش سانحات کی نہ صرف یاد دلاتے ہیں بلکہ اب اس دسمبر میں اس سانحات میں اضافے کا باعث بنیں گے، انہوں نے کہا کہ ”پرانا پاکستان“ بھٹو کا ”دوسرا پاکستان“ عمران نیازی کا ”تیسرا پاکستان“ کے بعد نیا سال ”عوام کے پاکستان“ کی صورت میں طلوع ہوگا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…