بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

حرا قتل کیس : گرفتار ملزم احسن کا اعترافی بیان سامنے آگیا  لڑکی کو کیوں قتل کیا گیا ؟ ملزم نے کچھا چٹھا کھول دیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) حرا قتل کیس میں گرفتار ملزم احسن کا بیان سامنے آگیا، پولیس کے مطابق قتل ہونے سے چار روز پہلے مسجد میں پیسے ڈالنے کے بہانے بھی حرا ملزم سے ملنے گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم احسن شادی سے تین روز قبل قتل ہونے والی دلہن حرا کے بہنوئی ملزم احسن نے لڑکی کو

بھاگنے سے انکار پر قتل کیا ، ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ گلبرگ میں گزشتہ ہفتے لڑکی کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں اسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب کہ مقتولہ کی تین روز قبل شادی تھی۔پولیس کے مطابق قتل والے دن بہنوئی احسن نے مقتولہ حرا کو باہر بلایا تھا اور بھاگ چلنے کو کہا لیکن حرا نے انکار کیا اور شور مچایا جس پر احسن نے فائرنگ کر دی۔ ملزم نے مقتولہ کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف بھی کیا۔ ملزم احسن نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ ساتھ جانے سے انکار پر حرا کو پہلے ایک گولی ما ر کر زخمی کیا مگر یہ سوچ کر موت کے گھاٹ اتار دیا کہ بچ گئی تو مجھے مراودے گی ۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی سی ڈی آر کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کو ساڑھے 12 ہزار میسج کیے جب کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پانچ بار ملزم اور مقتولہ کے فون کی لوکیشن ایک ہی پائی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولہ کی قابل اعتراض ویڈیو بھی بنائی جو بعد میں ڈیلیٹ کردی تھی جب کہ قتل سے چار روز پہلے بھی حرا ملزم سے ملنے گئی تھی۔ پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے ملزم احسن کا فون فرانزک کے لیے بھجوادیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…