اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کے فیصلے کے بعد سیاسی و صحافتی حلقوں میں بھی بے چینی دیکھنے میں آئی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے بھی حالات خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال گھمبیر ہی نہیں بہت زیادہ گھمبیر ہوچکی ہے۔ صابر شاکر نے کہا کہ اللہ
پاکستان کی حفاظت کرے جو ہو ملک کے لئے بہتر ہو۔ اس سے پہلے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کیس کی سماعت کی اور اپنے ریمار کس میں کہا کہ وزیراعظم کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار ہی نہیں ہے، صرف صدر مملکت ہی یہ توسیع کر سکتے ہیں۔اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صدر کی منظوری کےبعد کی گئی۔سپریم کورٹ نے درخواست کو ازخود نوٹس میں تبدیل کر دیا۔