پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت،بڑی خبر سنادی گئی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت پیر 25نومبر کو ہوگی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن پہنچ سماعت کریگا۔  اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں

بریت کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لئے گزشتہ ہفتے مقرر کر دی گئی تھی،اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 25 نومبر کو نیب کی دو جبکہ نواز شریف کی ایک اپیل پر سماعت کرے گا۔ نواز شریف نے جج ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں اپیل پر پہلے فیصلہ کرنے کی استدعا کررکھی ہے،عدالت نے نیب کو جج ویڈیو کیس کے تناظر میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس فیصلے کے خلاف سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز متفرق درخواست دائر کر دی تھی۔درخواست وکیل غلام سبحانی کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں کہاگیاکہ نواز شریف کے نمائندے ہارون ابراہیم ایڈووکیٹ کو پیش ہونگے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ عدالت ہارون ابراہیم ایڈووکیٹ کو بطور نمائندہ نواز شریف پیش ہونے کی اجازت دے۔ متفرق درخواستوں میں چیئرمین نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا۔  اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت پیر 25نومبر کو ہوگی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن پہنچ سماعت کریگا۔  اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لئے گزشتہ ہفتے مقرر کر دی گئی تھی

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…