امریکی خدشات غلط، سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے ،حکومت نے دو ٹوک اعلان کردیا

24  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے ،یہ عظیم راہداری پاکستان اور چین ہی نہیں ،پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی۔

سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کے قیام سے عوام کیلئے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ایک بیان میں معاو ن خصوصی نے کہاکہ سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ عظیم راہداری پاکستان اور چین ہی نہیں بلکہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے حوالے سے امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ منصوبہ ہماری اقتصادی ترقی کا ضامن ہے۔چین ہمارا قریبی دوست ہے، آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ڈٹ کر ساتھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ شہد سے میٹھی، ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری پاک چین دوستی دنیا میں ایک مثال بن چکی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کے قیام سے عوام کیلئے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ چین سے لیے گئے کمرشل قرض میں آنے والے ماہ و سال میں کمی نظر آئے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…