ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا 15 دن میں فیصلہ کرنے کی خبریں، الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا 15 دن میں فیصلہ کرنے کی خبروں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ردعمل سامنے آیاہے، الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف غیرملکی فنڈنگ کیس کو 15 روز میں نمٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،الیکشن کمیشن کے مطابق یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر سننے کا حکم دیا گیاہے، پندرہ روز میں معاملہ نمٹانے کی کوئی بات چیف الیکشن کمشنر نے نہیں کی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سربراہ جسٹس (ر) سردار رضا خان نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے سیکریٹری پارلیمانی امور کو خط لکھ دیا۔ پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سیکریٹری پارلیمانی امورکے نام خط میں لکھا کہ حکومت نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے اقدامات کرے۔یاد رہے کہ جسٹس (ر) سردار رضا نے 6 دسمبر 2014 کو چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالا تھا، ان کی مدت ملازمت 6 دسمبر کو مکمل ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا بروقت تقرر نہ کییجانے کی صورت میں 7 دسمبرکو الیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائیگا کیونکہ کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے 2 ممبران پہلے ہی ریٹائر ہو چکے ہیں۔الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی عدم موجودگی میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکے گا، الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخابات بھی نہیں کراسکے گا جبکہ انتخابی فہرستوں کا معاملہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ قانون کے تحت الیکشن کمیشن اپنے تین ارکان کے ساتھ فعال رہ سکتا ہے جب کہ چیف الیکشن کمشنر سمیت ارکان کی مجموعی تعداد 5 ہے۔آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے 3 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجواتے ہیں، الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہونے پر 45 روز کے اندرپْر کیا جانا چاہیے۔خیال رہے کہ

اس سے قبل الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے ممبران کی تعیناتی کے لیے تاحال حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات حل نہیں ہوسکے ہیں۔صدر عارف علوی نے مذکورہ خالی اسامیوں پر سندھ سے خالد محمود صدیقی اور بلوچستان سے منیر احمد کاکڑ کا تقرر کیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسے مسترد کردیا اور چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کریں۔الیکشن کمیشن 2 ریٹائرڈ ممبران کا عہدہ پْر کرنے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو چار خطوط لکھ چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…