راولپنڈی(آن لائن) تھانہ صادق پولیس نے علاقہ میں 2 گروپوں کی فائرنگ سے4افراد کے قتل کے مقدمہ میں 19نامزد4نامعلوم ملزمان کے نام ای اسی ایل میں ڈالوانے کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے،11نامزد ملزمان کے شناختی کارڈ پولیس نے حاصل کر کے ان کو بلاک کروانے کے لئے متعلقہ محکمہ کو خط لکھ دیا گیا ہے
جبکہ تھانہ صادق آباد کے ایس ایچ او شجاعت بابر کو معطل کر کے پولیس لائنز میں رپورٹ کرکے انسپکٹر بشارت عباسی کو تھانہ صادق آباد کا نیاایس ایچ او تعینات کر دیاملزمان کے نام ای اسی ایل میں ڈالوانے کے حوالے سے آ ئی ٹی ماہرین سمیت ماہر پولیس افسران پر مشتمل پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر انہیں اس وقوعہ کے حوالے4عنوانات کے تحت سپیشل اسائنمنٹس دے دی گئیں،سی پی او نے تھانہ صادق آباد میں نیا ایس ایچ او تعینات کر دیاایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کے مطابق مقدمہ میں نامزد گرفتار 2ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے،مقدمہ کے نامزد19اور نامعلوم4ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالوئے جانے کے حوالے سے قانون کے مطابق کاروائی شروع کر دی گئی ہے،مقدمہ کے10نامزد ملزمان کے شناختی کارڈ حاصل کر کے انہیں بلاک کرنے کے حوالے سے متعلقہ محکمے کو خط لکھ دیا گیا ہے اس طرح اب تک مجموعی طور پر11ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے حوالے سے تحرک کیا گیا ہے،تمام ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ قبضہ میں لے کر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈلوائے جائیں گے،اس عمل پر برق رفتاری سے کام جاری ہے جبکہ تھانہ صادق آباد کے ایس ایچ او شجاعت بابر کو معطل کر کے پولیس لائنز میں رپورٹ کرکے انسپکٹر بشارت عباسی کو تھانہ صادق آباد کا نیاایس ایچ او تعینات کر دیا جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔