اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

15دن میں فیصلہ،فارن فنڈنگ کیس ہمیں بلیک میل کرنے کیلئے بنایا گیا،تحریک انصاف کا شدید ردعمل سامنے آگیا، دوٹوک اعلان

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس تحریک انصاف کو بلیک میل کرنے کیلئے بنایا گیا، مخالفین نے ذاتی مفاد کیلئے الزامات لگائے۔پنجاب وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پہلے بھی لوٹ مارایسوسی ایشن کو جگ ہنسائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا، انہوں نے کہا تھا بجٹ نہیں لانے دیں گے، اس میں بھی ناکام ہوئے، حنیف عباسی بھی فارن فنڈنگ کیس سپریم کورٹ لے کر گئے،

سپریم کورٹ نے کیس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا، ن لیگ کے رہنما مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا یہاں پر جاگیرداروں، سرمایہ کاروں کا راج تھا، پی ٹی آئی اپنی آڈٹ رپورٹ ٹاپ ریٹڈ کمپنیوں سے کراتی ہے، پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن میں 2 پارٹیاں رجسٹرڈ کی ہوئی ہیں، الیکشن کمیشن میں زرداری نے اپنی جماعت کی کوئی فائل ہی جمع نہیں کرائی، احسن اقبال کا یو اے ای میں اقامہ بنا ہوا ہے، اپوزیشن والے خود حلوہ پارٹیاں کرتے رہے، فارن فنڈنگ کیس کا نیا لالی پاپ دینا شروع کر دیا گیا ہے۔پنجاب کے صوبائی وزیر نے مزید کہا جسے پارٹی سے فارغ کیا گیا اس نے الزام عائد کر دیا، کہا گیا اسمبلیوں سے استعفے دیں گے جس میں وہ ناکام ہوئے۔دریں اثناء  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے درست کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی بیماری کی جو شدت یہاں نظر آ رہی تھی وہ لندن جا کر نظر نہیں آ رہی،ہم نے تو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر یقین کرنا ہے،ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ میڈیکل رپورٹس غلط ہیں ہم یہ کہہ رہے کہ رپورٹوں میں جو الفاظ استعمال ہوئے ان کے مقابل انکی بظاہر حالت درست ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کے 2 ہزار پر پلیٹلیٹس چلے جانا تشویشناک بات ہوتی ہے ہم انکی صحت کی دعا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب میڈیکل رپورٹس ایسی آ جائیں تو حکومت کے پاس کوئی چوائس نہیں ہوتی،ہماری ضرور چھان بین کریں لیکن باقی جماعتوں کی بھی کریں۔امریکہ میں فارا لا کے مطابق ہماری تمام فنڈنگ کلئیر ہیں،اگلے 15 دن میں فیصلہ عجیب سی بات ہے۔قانونی طور پر جو ہو سکا کریں گے۔ابھی تک الیکشن کمیشن نے ایک سکروٹنی کمیٹی بنائی ہے جو رپورٹ مرتب کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…