لاہور(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما عبد الغفور حیدر ی نے کہا ہے کہ حکمران آزادی مارچ سے ہل ہو چکے ہیں اور اب گرتی ہوئی دیوار کو ایک اور دھکا دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائے ونڈ میں لیگی رکن اسمبلی مرزا جاوید سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیاسی و ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عبد الغفور حیدری نے کہا
کہ رہبر کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق ہر جمعہ کو ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے،متحدہ اپوزیشن کے کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ اس تحریک کو مضبوط بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے غریب کا جینا حرام کر دیا ہے،ہرطرف مہنگائی سے عوام کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں،موجودہ حکمرانوں کو ناجائز طور پر عوام پر مسلط کیا گیا ہے،قوم اب دھاندلی کی حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتی۔