جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بااثررشتہ دار نوسر بازنے منہ بولابیٹا بن کربے اولاد 75سالہ ان پڑھ معمر جوڑے کو 45لاکھ کی رقم سے محروم کردیا،فالج زدہ بوڑھی خاتون اور معذور شوہرانصاف کیلئے دربدر

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی) بااثررشتہ دار نوسر بازنے منہ بولابیٹا بن کربے اولاد 75سالہ ان پڑھ معمر جوڑے کو 45لاکھ کی رقم سے محروم کردیا۔ فالج زدہ بوڑھی خاتون ریشم بی بی اور چلنے پھرنے سے معذور اس کا شوہرمحمدعاشق انصاف کیلئے دربدر ہوگئے،مقامی پولیس اورسرکاری بنک کا عملہ بااثر نوسرباز کا ساتھی بن گیا۔پورا گاؤں غریب بے بس ضعیف میاں بیوی کی حمائت میں

نوسرباز شخص سرور بھلر کیخلاف سراپا احتجاج بن گیا۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے نواحی پسماندہ گاؤں لدھے کی نیویں ضلع لاہور حدود تھانہ سٹی رائے ونڈ کے رہائشی زمیندار محمد عاشق بھلر نے اپنے گاؤں میں موجود اس کی وراثتی اراضی بیچ کرتحصیل دیپالپور میں اراضی خریدی لی جسے بعدازاں 2012ء میں فروخت کردیا اور حاصل شدہ رقم مبلغ 60لاکھ روپیہ ریشم بی بی اور محمد عاشق بھلر کے مشترکہ اکاؤنٹ نمبر601004359990001/0 بنک ّآف پنجاب رائے ونڈ میں جمع کرادی گئی۔یہ رقم معمربے اولاد جوڑے کا کوئی بیٹا بیٹی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے قریبی رشتہ دار محمدسرور بھلر کی وساطت سے بنک میں جمع کروائی گئی جبکہ نوسربازچاپلوسی کرکے خودبوڑھے میاں بیوی کا منہ بیٹا بن کر ان کی خطیر رقم کا نگہبان بھی بن گیا۔جس کے بعد مبینہ فراڈیا متاثرہ سادہ لوح اور ان پڑھ رشتہ داروں سے مختلف اوقات میں چیکوں پر ان کے انگوٹھے لگواکر بنک سے رقم نکلواتا رہا جبکہ وہ اس قدر بڑی رقم کا ملنے والے انٹرسٹ سے بھی چوری کرکے صرف 8ہزار روپیہ ماہوار ان کو دیتا رہا۔کافی عرصہ یہ سلسلہ چلتا رہا،اس دوران شک پڑنے پر بوڑھی خاتون نے اپنی بہن سیماں بی بی کی بہو آمنہ سے بات کی اور کہا کہ وہ اس کو اپنے گھر لے جائیں ورنہ محمد سرور بھلرمجھے دوائی کے بہانے کوئی زہریلی چیز کھلا کر جان سے مار کر ساری رقم خود بنک سے نکلواسکتا ہے،چنانچہ آمنہ کے شوہر عمران نے صورتحال جان کر متعلقہ بنک سے رابطہ کیا تو وہ 60لاکھ کی رقم میں سے 45کم تھے جو کہ منیجر محمد امین کے مطابق محمدسرور بھلر چیکوں کے ذریعے نکلواتا رہا ہے جن پر اکاؤنٹ ہولڈر میاں بیوی

کے انگوٹھے ثبت ہوتے تھے بعض ازاں جب عمران وغیرہ نے محمدسروربھلر کو بذریعہ پنچائت پوچھا تو اس نے جواز بنایا کہ اس نے دونوں میاں بیوی کو حج بھی کروایا اور تمام رقم ان پر ہی خرچ کی ہے جبکہ بوڑھے جوڑے کے مطابق انہوں نے حج اس زمین کی فروخت سے پہلے کئے تھے،چنانچہ جھوٹ پکڑے جانے پر تھانہ سٹی رائے ونڈ کے انکوائری افسران بجائے مظلوم میاں بیوی کو انصاف فراہم کرنے اور مقدمہ درج کرنے کے ملزم محمد سرور بھلرسے مل گئے اور میاں بیوی کی آج تک بات تک بھی نہیں سنی جارہی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…