ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے وفاقی ہسپتالوں کی صوبوں کو منتقلی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،بڑا اقدام غیر آئینی قرار

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے وفاقی ہسپتالوں کی صوبوں کو منتقلی سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس میں اٹھارہویں ترمیم کی آئینی حیثیت پر کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا۔ جمعرات کو جاری فیصلے کے مطابق اٹھارہویں ترمیم کی توثیق کا فیصلہ سپریم کورٹ پہلے ہی کر چکی ہے، جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی کی سندھ کو منتقلی غیرآئینی قرار،این آئی سی ایچ اور این ایم پی کی صوبے کو منتقلی بھی غیر آئینی قرار دیدی گئی۔ فیصلے کے مطابق سندھ اسمبلی کا

منظور شدہ این آئی سی وی ڈی ایکٹ 2014 غیر آئینی قرار دیدیا گیا۔عدالت نے شیخ زید ہسپتال لاہور کی صوبائی حکومت کو منتقلی بھی غیرآئینی قرار دیدی۔فیصلے میں کہاگیاکہ شیخ زید ہسپتال صوبے کو دینے کا فیصلہ وزیراعظم نے کیا وفاقی کابینہ نے نہیں، این آئی سی ایچ 1990 میں جے پی ایم سی سے الگ ہوکر وفاقی وزارت صحت کو منتقل ہوا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ اٹھارہویں ترمیم عملدرآمد کمیشن نے اپنی حدود سے تجاوز کیا، جے پی ایم سی اور این آئی سی وی ڈی کا وفاقی ادارے ہونا تسلیم شدہ ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…