جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

کوشش ہوگی ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو جلد آؤٹ کریں، نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف تاریخ رقم کرنے کو تیار

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(آن لائن) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے پاس بڑے نام ہیں لیکن میری توجہ بولنگ پر مرکوز ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کو جلد آؤٹ کریں، وقار یونس کو آسٹریلیا میں کھیلنے کا بہت تجربہ ہے ان سے بہت سیکھنے کو ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موقع ملنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، میری توجہ صرف اپنی بولنگ پر ہے،

انڈر 16 سے کھیلتا آرہا ہوں، شعیب اختر، وقار یونس اور وسیم اکرم کی ویڈیو دیکھ کر بہت مدد ملتی ہے۔نسیم شاہ نے کہا کہ میں نے کرکٹ عبدالقادر کرکٹ اکیڈمی سے شروع کی وہاں سے انڈر 16 اور پھر انڈر 19 کھیلی، لوگ وقار یونس سے کمپیئر کرتے ہیں لیکن میں اپنے نیچرل ایکشن میں رہتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کوئی بھی بیٹسمین ہو اچھی بولنگ کریں۔واضح رہے کہ 16 سالہ نسیم شاہ کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کھیلے تو وہ آسٹریلوی سرزمین پر ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…