سلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی دوسری درخواست آج سماعت کے لئے مقرر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے فردوس عاشق اعوان کے خلاف ایکسل لوڈ کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر درخواست دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے ایکسل لوڈ پر عمل درآمد معطل کرنے کے
حکومتی فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کیافردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہاکہ وزیراعظم نے ایم نائن موٹروے پر ایکسل لوڈ پر عمل درآمد روک دیا فردوس عاشق اعوان کی ٹویٹ عدالتی حکم کی صریحاً خلاف ورزی ہے، درخواست میں موقف درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کی حکم عدولی کرنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے ۔