لاہور(این این آئی) حکومت پنجاب نے سرکاری افسروں اور ملازمین کی بیرون ملک رخصت پر عائد پابندی ختم کر دی۔ پابندی اٹھانے کا فیصلہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کیا گیا۔ سرکاری ملازمین اور افسروں کی بیرون ملک رخصت پر پابندی 28اکتوبر2019 کو لگائی گئی تھی۔
طاہر خورشید پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلی نے بیرون ملک رخصت پر عائد پابندی ختم کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلہ کی کاپی سیکرٹری آئی اینڈ سی ، ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈی نیشن وزیر اعلی سیکرٹریٹ اور پرائیوریٹ سیکرٹری برائے وزیر اعلی (کوآر ڈی نیشن)کو بھی ارسال کی گئی ۔