مانچسٹر(این این آئی) ورلڈ چمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اپنی فائٹس مزید ایک سال جاری رکھوں گا جس کے بعد سیاست میں جانے کا ارادہ ہے۔عامر خان نے کہا کہ ان کا وزیراعظم بننے کا ارادہ نہیں، صرف کھیل اور کھیلوں کی وزارت کی خواہش ہے۔چمپئن باکسر نے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کھیلوں کے لئے کچھ نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو پہچان کھیل نے دی لیکن وہ کھیلوں پر توجہ نہ دے سکے۔