بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اپنی جیبیں بھرنے کے لیے مل کو تباہ کیا گیا، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان اسٹیل مل کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا،بڑا حکم جاری

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان اسٹیل مل کی زمین فروخت کرنے سے روک دیا ہے عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اسٹیل مل ملازمین کو پرویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی سے متعلق  کیس کی سماعت کی۔عدالت نے وزارت صنعت و پیداوار کے اکاؤنٹس منجمند کرنے کے حکم کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔حکومتی وکیل نے موقف اپنایا کہ پرویڈنڈ فنڈ کی ادائیگی کیلئے فنڈز نہیں اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے زمین فروخت کر رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پاکستان سٹیل مل کی زمین عوام کی ملکیت ہے اور فروخت نہیں ہو سکتی۔بینچ کر سربراہ نے اسٹیل مل کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اپنی جیبیں بھرنے کے لیے مل کو تباہ کیا گیا، مل کی پیداوات صفر ہوچکی ہے، کیوں نہ معاملے کا نوٹس  لے لیں۔بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دے پاکستان سٹیل مل بہت بڑا ادارہ تھا، سینکڑوں سٹیل ملز پاکستان سٹیل مل کے توسط سے چلتی تھیں، سٹیل ملز میں گاڑیاں، ٹرک اور راکٹ تک بنتے تھے مگر افسوس اسے تباہ کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…