منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سمگلنگ روکنے کیلئے کسٹم، سکیورٹی فورسز کے نئے دستے تشکیل دینے کا فیصلہ  

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے بارڈر مانیٹرنگ انیشی ایٹو (بی ایم آئی) کے تحت سرحد پار اسمگلنگ پر نظر رکھنے کے لیے اعلیٰ تکنیکی مہارتوں سے لیس کسٹم اور پیرا ملٹری فورس کے دستے تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔اس بارے میں ایک سینئر حکومتی عہدیدار   کا کہنا  ہے کہ  گلگت بلتستان اسکاؤٹ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے 2 اضافی دستوں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان نے 2 ہزار سے

زائد اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے  مطابق مذکورہ بھرتیاں متعلقہ سیکیورٹی اداروں سے سخت سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد کی جائیں گی۔اس سلسلے میں ابتدائی 2 برس کے لیے پاکستان کسٹم کو اہم کردار دیا گیا ہے، جس میں انہیں جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات، لاجسٹک سپورٹ، ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کسٹم کی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے ڈائریکٹریٹ جنرل آف لا اور پراسیکیوشن قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔علاوہ ازیں شہدا پیکج کے تحت پولیس اہلکلاروں اور پیرا ملٹری اہلکاروں کے اہلِ خانہ کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ پاکستان کسٹم آفیسرز اور حکام تک وسیع کردیا گیا ہے جو فرض کی راہ میں زندگی ہار گئے۔بی ایم آئی میں بہتر بارڈر مانیٹرنگ سہولیات بھی شامل ہیں، جس کی لاگت صرف بلوچستان کے لیے 52 ارب روپے ہے جہاں مسلح افواج کا اہم کردار ہے۔علاوہ ازیں براہِ راست وزیراعظم کی زیر نگرانی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے انسداد اسمگلنگ (اے ایس ایس سی) بھی قائم کی گئی ہے جس کے حالیہ اجلاس میں وزیراعظم نے اسمگل شدہ اشیا کی قیمتیں معقول بنانے کے لیے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کردی۔ مزید برآں انہوں نے 3 تا 6 ماہ میں قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر کراسنگ پوائنٹ ٹاسک فورس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی، جس میں وزارت داخلہ، تجارت، انسداد منشیات، بحری امور، قانون و انصاف، دفاع اور وزرائے اعلیٰ اور انٹیلیجنس ایجنسیز کے سینئر نمائندے بھی شامل ہوں۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…