اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف سزا یافتہ مجرم ہیں کیا برطانیہ اپنی حدود میں سزا یافتہ مجرم کو کھلے دل سے قبول کرے گا؟۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت ملنے پر زلفی بخاری نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے مفرور اور داماد کو سزا سنائی گئی اوراب سب
سے بڑیسزا یافتہ مجرم نواز شریف خود بھی بھاگ رہے ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ نوازشریف کابیرون ملک جانا پاکستانیوں کیلئے افسوسناک ہے، نوازشریف سزا یافتہ مجرم ہیں کیا برطانیہ اپنی حدود میں سزا یافتہ مجرم کو کھلے دل سے قبول کرے گا؟انہوں نے کہاکہ ان فلائٹ فارم میں آپ کو اپنے پچھلے جرم بتانے ہوتے ہیں مگر نوازشریف کے کیس میں چند صفحات کافی نہیں ہوں گے۔