منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگرنواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کب کیا جائے گا، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا، حکومت تفصیلی فیصلہ پڑھ اور جائزہ لے کر ہی اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کے معاملے پر عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ہی حکومت اپنا موقف دے گی کہ اس فیصلے کو چیلنج کرنا ہے یا نہیں، حکومت حتمی لائحہ عمل عدالتی تحریری فیصلہ آنے کے بعد جاری ہاگا انہوں نے کہا کہ جرمانہ بھی عدالت کی جانب سے عائد کیا گیا ہے اور حکومت کا موقف تھا کہ نواز شریف پر جرمانہ حکومت نے عائد نہیں کیا مگر ہم عدالتی فیصلے کا حترام کرتے ہیں مگر عدالت کا تفصیلی فیصلہ پرھ اور اس کا جائزہ لے کر ہم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا بیانیہ میں تفصٰلی جائزہ لینے کے بعد نواز شریف کو علاج کے لئے باہر جانے کی اجازت دی تھی اور عدالتی فیصلہ سے کسی کی ہاراور جیت نہیں ہوئی ہم نے تو پہلے ہی انسانی بنیادوں پر ان کو علاج کرانے کی اجازت دی تھی وہ ہی ہم نے عدالت کے سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عدالتی فیصلے پر ہی سزا کاٹ رہے ہیں اس لئے آج کے فیصلے پر ہی سزا کاٹ رہے ہیں اس لئے آج کے فیصلے کو کسی کی ہار یا جیت سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا ابہوں نے کہا کہ ہمیں بھی نواز شریف کی صحت ہر حال میں عزیز ہے مگر ہم تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے کر ان کان ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے اس وقت نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے اور سیاسی بیانیہ پس پشت ڈالنا چاہیے اور حکومت قانونی اور آئینی پہلوؤں کو سامے رکھ کر ہی اپنی ترجیحات طے کر یگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…