اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز محمد نواز شریف کے جسم پر ادوایات کے ظاہر ہونے والے سائیڈ ایفیکٹس اور سوجن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے
کہاکہ شریف میڈکل بورڈ کے ڈاکٹرز کا اجلاس اور محمد نواز شریف کا کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز محمد نواز شریف کے جسم پر ادوایات کے ظاہر ہونے والے سائیڈ ایفیکٹس اور سوجن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز نے پھر خبردار کیا ہے کہ محمد نواز شریف کی صحت کے معاملے میں مزید تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی تشخیص کے بغیر سٹیرائڈز اور دیگر ادویات دے کر بہت بڑا خطرہ مول لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ طبی لحاظ سے باربار اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز اور ادویات کے ردوبدل کے انتہائی خطرناک اثرات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرض کی تشخیص کے بغیر بیرون ملک منتقلی کی خاطر یہ خطرہ بار بار مول لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف کی صحت کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظرزیادہ دیر تک یہ طریقہ کار طبی طور پر جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر نے واضح کیا ہے کہ جلد ہی محمد نواز شریف کو بیرون ملک منتقل نہ کیا گیا تو معاملہ پاکستانی ڈاکٹرز کے ہاتھ سے نکل جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرزکو خدشہ ہے کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں ہارٹ اٹیک، گردوں اور دیگر اعضاء کے متاثر ہونے کے خطرات میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم سے محمد نواز شریف کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔