کرتارپور (این این آئی)کرتارپور کو 42 ایکڑ پر وسعت دے کر دنیا کا بڑا گوردوارہ بنادیا گیا۔حکام کی طرف سے بتایاگیا کہ گوردوارہ دربارصاحب پہلے 4 ایکڑ پر محیط تھا جسے اب اسے 42 ایکڑ پر وسعت دے کر دنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ بنا دیا گیا، ارد گردکی 800 ایکڑا راضی بھی گوردوارے کیلیے مختص کر دی گئی ہے جبکہ گوردوارے سے ملحقہ 26 ایکڑ اراضی پر باغات اور 36 ایکڑ پر فصلیں
اگائی گئی ہیں۔ تزئین و آرائش کے علاوہ یہاں بارہ دری،لائبریری، میوزیم، مہمان خانہ اور لنگر خانہ بھی تعمیر کیاگیا ہے۔کرتار پور راہداری ویزہ فری کوریڈور ہے، بھارتی سکھ یاتری پاسپورٹ اسکین اور بائیو میٹرک تصدیق کرواکر صرف 20 ڈالر فی کس سروس چارجز اداکرکے آسکیں گے تاہم جذبہ خیر سگالی کے تحت 9 نومبر افتتاح اور 12 نومبر بابا گرونانگ کے جنم دن کے موقع پر انٹری فری رکھی گئی ہے۔