اسلام آباد (این این آئی) ڈپٹی اسپیکرکیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کانوٹس اپوزیشن نے سیکرٹری قومی اسمبلی کوجمع کرادیا۔ جمعہ کو نوٹس مرتضیٰ جاوید عباسی اورمحسن شاہنواز رانجھا نے جمع کرایا،ڈپٹی اسپیکرکیخلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس آرٹیکل 53 کی شق 7 کے پیرا ج کے تحت جمع کرایا گیا۔نوٹس میں ڈپٹی اسپیکرکے خلاف آئین اور قواعد
کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں،مختلف مواقع پر ڈپٹی اسپیکرکی طرف سے آئین اور قواعد کی خلاف ورزیوں کے حوالہ جات دئیے گئے ہیں،نوٹس کے 7 دن بعد قرارداد کو کارروائی کیلئے قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کردیا جائیگا۔ قراردا دمیں کہاگیاکہ ڈپٹی اسپیکر ارکان کا اعتمادکھو چکے ہیں، ڈپٹی اسپیکرنے قواعد کیخلاف ورزی کی ہے۔