منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

”ہمیں سردی میں چھوڑ کر مولانا صاحب کنٹینر میں حلوہ کھا رہے ہیں“ آزادی مارچ کے شرکاء فضل الرحمان سے مایوس، اسلام آباد سے واپسی شروع، حیرت انگیز صورتحال

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آزادی مارچ کے شرکاء نے واپسی کا سفر شروع کر دیا، یہ بات معروف صحافی رانا عظیم نے کہی، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا کی پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ ایک بڑا مجمع واپس جا چکا ہے، معروف صحافی نے کہاکہ رائے ونڈ اجتماع کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے یہ اس سال کا آخری اجتماع ہے اس لیے ان لوگوں نے وہاں جانا ہی جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی وہاں جا کر دیکھے تو اندازہ ہو گا کہ بہت ساری گاڑیاں واپس جا رہی ہیں، معروف صحافی نے بتایاکہ آزادی مارچ میں کارکنوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سخت سردی میں یہاں بیٹھے ہیں جبکہ ٹی وی پر چل رہا ہے کہ کنٹینر پر مولانا صاحب حلوہ کھا رہے ہیں۔ رانا عظیم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے جب آزادی مارچ میں آئے تو انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ جو کارکن ان کے آنے پر ان کے ہاتھ چوما کرتے تھے انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ رانا عظیم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مختصر قصہ یہ ہے کہ نو نومبر کو ہر صورت دھرنا ختم ہونا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کے پلیٹ لیٹس پر مہربانی کریں اور قوم کے جو پیسے لوٹے تھے وہ واپس کردیں،پاکستان میں سیاست کی آزادی ہے، چاہے وہ کتنی بھی غلط کیوں نہ ہو، ہمیں تیز بارش میں لوگوں کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، دھرنے میں قیادت گھر میں بیٹھ کر حلوے کھارہی ہے، کارکنان بارش میں دھکے کھا رہے ہیں،حکومت اور اسلام آباد کو کوئی خطرہ نہیں، ہم نے پاکستان کیلئے ایک ایسا راستہ چنا ہے جو ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے، پاکستان آگے جائیگا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کی آزادی ہے، چاہے وہ کتنی بھی غلط کیوں نہ ہو، ہمیں تیز بارش میں لوگوں کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پہلے افغانستان میں بچے بھیجے اور اپنے خاندان کے ایک شخص کو بھی وہاں نہیں بھیجا، یہ خود سب بیوروکریٹس ہیں اور پتہ نہیں کیا کیا ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ دھرنے میں قیادت گھر میں بیٹھ کر حلوے کھارہی ہے جبکہ کارکنان بارش میں دھکے کھا رہے ہیں، جس پر بڑا افسوس ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہاں جاکر سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام پر عبدالغفور حیدری جو بارش میں خود اپنے گھر پر ہوتے تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے، مجھے حیرانی ہے کہ جے یو آئی (ف) کی قیادت اپنے کارکنان کو ہی سہولیات دینے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…