اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں باقاعدہ حصہ دیا جائے گا، یہ بات ایک نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہی، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا لیکن میری اطلاع ہے کہ جتنی بھی میٹنگز ہوئی ہیں، آج کی میٹنگ بہت موثر رہی ہے، مولانا صاحب پہلے پرویز خٹک کو اہمیت نہیں دے رہے تھے، اب ان کے بھی چھ سات دن ہو گئے ہیں، چھ سات دن میں خاصے پیسے لگ جاتے ہیں، میں نے دس دن کے پیسے لئے ہیں
اور سات دن کے لگا دیے ہیں اور چار دن آگے مجھے دینے والا نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے اکرم درانی کو پہلے بھی نیب نے طلب کیا تھا، انہوں نے پہلی ہی شرط رکھی ہے کہ نیب ان کو نہیں بلائے گا اگر بلائے گا تو کلین چٹ دے گا، مولانا کے بارے اگلی انویسٹی گیشن نہیں کھولی جائے گی، مولانا کو باقاعدہ بلوچستان میں حصہ دیا جائے گا اور کے پی کے میں ان کے جو دو تین مسائل ہیں ان کے حل کے لیے انہوں نے پرویز الٰہی صاحب کو باقاعدہ لکھ کر دیے ہیں۔