اسلام آباد(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کے تین رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے۔ سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق او رپی پی رہنما خورشید شاہ کو اجلاس میں لانے کی ہدایت جاری کردی گئی، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ء اللہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوسکے۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق قومی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کے تین رہنماؤں
کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں لانے کی ہدایت کردی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور خورشید شاہ پروڈکشن آرڈر کے ذریعے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کروانے کیلئے درخواست ہی نہیں دی۔