اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزادی مارچ کے شرکاء کو دیہاڑی پر لانے کا انکشاف، عوامی پشتون خوا ملی پارٹی کے ایک کارکن نے ایک ویڈیو میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ ہمیں دیہاڑی پر لائے ہیں، ہم ستر لوگ پشاور سے آئے ہیں اور 7 سو روپے فی بندہ ہماری دیہاڑی ہے، یہ جھنڈے انہوں نے ہم کو دیے ہیں اور کہا ہے کہ انہیں گمانا نہیں ہے، دیہاڑی کے علاوہ
کھانا پینا بھی ان ہی لوگوں کی ذمہ داری ہے، ان لوگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر جھگڑا وگڑا ہو گیا تو وہ بھی کرنا ہے، اس نوجوان نے کہا کہ آج اب ہم نے دیہاڑی لینی ہے، ہم اچکزئی پارٹی کے ہیں اور دیہاڑی پر آئے ہیں، ڈی چوک پر جا کر ہماری دیہاڑی 2 ہزار فی بندہ ہو جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان کے لوگ بھی اور آ رہے ہیں اور ہمارے لوگ بھی مزید آ رہے ہیں۔