ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے 150 سے زائد شہروں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا،تفصیلات جاری

6  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی) ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے نئے مقامات اور اپنے پسندیدہ جگہوں کے سفر کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں اپنے عالمی روٹ نیٹ ورک پر خصوصی کرائے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ ان خصوصی کرایوں کی 18 نومبر 2019 تک بکنگ کرواکر 12 نومبر سے 2019 سے لیکر 30 ستمبر 2020 کے درمیان سفر کیا جاسکتا ہے۔

خصوصی کرایوں کے ساتھ مسافر دبئی سمیت ایمریٹس کے نیٹ ورک میں شامل 150 سے زائد شہروں کے سفر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اکانومی کلاس کے مسافر نیویارک کے لئے 1002 امریکی ڈالرز، بوسٹن کے لئے 936 امریکی ڈالرز، ٹورنٹو کے لئے 1167 امریکی  ڈالرز، لندن ہیتھرو کے لئے 807 امریکی ڈالرز، فرینکفرٹ کے لئے  658 امریکی ڈالرز، جوہانسبرگ کے لئے 665 امریکی ڈالرز، کوالا لمپور کے لئے 462 امریکی  ڈالرز اور سڈنی کے لئے ایک ہزار ڈالرز سے شروع ہونے والے ریٹرن ٹکٹ خرید سکیں گے۔بزنس کلاس کے مسافر نیویارک کے لئے 2787   امریکی  ڈالرز، بوسٹن کے لئے 2787   امریکی  ڈالرز، ٹورنٹو کے لئے 3641  امریکی ڈالرز، لندن ہیتھرو کے لئے 2856 امریکی  ڈالرز، فرینکفرٹ کے لئے 2347  امریکی ڈالرز، جوہانسبرگ کے لئے 2230  امریکی ڈالرز، کوالالمپور کے لئے 1607  امریکی ڈالرز اور سڈنی کے لئے 2939  امریکی ڈالرز سے شروع ہونے والے ریٹرن ٹکٹ خرید سکیں گے۔ ایمریٹس نے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے مزید مقامات کے ساتھ خصوصی فرسٹ کلاس کرایوں کا بھی اعلان کیا تاکہ انہیں بہترین پرتعیش انداز سے فضائی سفر سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے۔ ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان نے کہا، “فرسٹ کلاس کے کرایوں میں 15 فیصد جبکہ بزنس کلاس اور اکانومی کلاس میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔

دنیا کی صف اول کی ایئرلائن پاکستانی مسافروں کے لئے بہتر انداز سے سفر کا موقع فراہم کر رہی ہے  اور یہ  ان کی رقم کا بہترین استعمال ہے۔” ایئرلائن کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز کے ممبران بکنگ کے لئے کیش اور اسکائی وارڈز مائلز کو استعمال کرکے بکنگ کرسکتے ہیں جس سے ان کے ٹکٹوں کی قیمت میں مزید کمی آسکتی ہے۔ تمام کیبن کلاسز کے مسافر ایمریٹس کے عالمی معیار کے کثیر الثقافتی کیبن عملے، بہترین شیفس کے تیار کردہ کھانوں، اور ایئرلائن کے ایوارڈ یافتہ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس کے ذریعے موویز،

ٹی وی پروگرامز، میوزک اور پوڈ کاسٹ بشمول اردو چینلز کے 4500 تک چینلز سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔ ایمریٹس اور پاکستان کے درمیان 34 سالہ دیرینہ تعلقات اس وقت سے قائم ہیں جب ایئرلائن کی پہلی پرواز 25 اکتوبر 1985 کو دبئی سے کراچی پہنچی۔ اس کے بعد ایمریٹس نے پاکستان میں غیرمعمولی انداز سے ترقی کی اور اب وہ پاکستان کے پانچ شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ سے ہفتہ وار دبئی کے لئے 67 پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ ایمریٹس میں فلائٹ ڈیک کریو، کیبن کریو اور دیگر شعبوں میں 5 ہزار سے زائد پاکستانی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ایمریٹس کے بارے میں مزید معلومات بشمول فلائٹس بکنگ کے طریقے اور مکمل شرائط و ضوابط کی تفصیلات کے لئے اپنے ٹریول ایجنٹ سے رجوع کریں یا پر ایمریٹس کی ویب سائٹ (www.emirates.com/PK) وزٹ کریں۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…