اگر وزیراعظم ہائوس پر چڑھائی جیسے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں تومولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کا سب سے بڑافائدہ کسے ہو گا ؟

6  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی سلیم صافی اپنے کالم ’’ مولانا! فضل الرحمٰن رہیں، عمران خان نہ بنیں‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔شاید عمران خان کے دھرنے کے ماسٹر مائنڈ اور اس سے مستفید ہونے والے جنرل پرویز مشرف بھی بھول گئے ہوں لیکن ہمیں اچھی طرح یاد ہے کہ3

عمران خان صاحب کے دھرنوں کا ملک کو بھی نقصان ہوا اور خود پی ٹی آئی کو بھی۔ فائدہ ہوا تو صرف جنرل پرویز مشرف اور ان کے سرپرستوں کو۔ جتنا مولانا کا موقف اور احتجاج ملک اور مولانا کے لئے فائدے کا موجب ہے، اتنا ہی وزیراعظم ہاوس پر چڑھائی جیسا اقدام دونوں کے لئے نقصان دہ ہوگا۔مولانا کے دھرنوں کا بھی ان کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو فائدہ ہوگا۔ جس طرح جنرل مشرف اور ان کے سرپرست خود قربانی نہیں دے رہے تھے بلکہ پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو قربانی کا بکرا بنا رہے تھے، اسی طرح اب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت بھی خود قربانی دینے کو تیار نہیں۔ تب دبائو عمران خان اور طاہرالقادری نے ڈالا لیکن نواز شریف ان کے بجائے کسی اور کے قدموں میں بیٹھنے پر مجبور کئے گئے۔یوں مولانا وہ کام کریں جس کا ملک کو اور ان کی جماعت کو فائدہ ہو نہ کہ ان کے اقدام کے نتیجے میں فائدہ کسی اور کو ملے۔ یوں بھی مولانا سے گزارش ہے کہ وہ فضل الرحمٰن ہی رہیں اور عمران خان نہ بنیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…