اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا میں لوگ امیر ہو رہے ہیں لیکن پاکستان میں غریب، گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانیوں کی دولت میں اوسطا ً25 فیصد کمی،حکومتی دعوئوں کی قلعی کھل گئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دنیا میں لوگ امیر ہو رہے ہیں لیکن پاکستان میں غریب، گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانیوں کی دولت میں اوسطا ً25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمی ہے، سال کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ مندی کا ریکارڈ بھی پاکستان کے ہی نام رہا۔

گلوبل ویلتھ رپورٹ 2019 کے مطابق جون 2019 کے اختتام پر پاکستان میں بالغ افراد کے فی کس اثاثوں کی اوسط مالیت4 ہزار 98 ڈالر رہی، جو 2018 سے 25.1 فیصد کم ہے، جون 2018 میں فی کس دولت 5 ہزار 475 ڈالر تھی، سال کے دوران پاکستانی گھرانوں کی مجموعی دولت میں 141 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جو ایک سال پہلے سے 23.3 فیصد کم ہے اور کمی کی یہ شرح بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔کریڈٹ سویس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق2019 کے دوران مجموعی طور پر دنیا کی دولت میں 1.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم پاکستان، ترکی اور آسٹریلیا کی دولت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، مالی سال 2019 کے دوران پاکستانی کرنسی کی قدر میں 24 فیصد کمی ہوئی جو ارجنٹائن کے بعد سب سے زیادہ بے قدری ہے جبکہ سال کی دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی مجموعی مالیت میں 42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 93.4 فیصد بالغ افراد کے اثاثوں کی مالیت 10 ہزار ڈالر سے بھی کم ہے، رپورٹ کے مطابق سال 2014 سے 2017 کے اختتام تک پاکستان میں بالغ افراد کے فی کس اثاثوں کی اوسط مالیت 50.4 فیصد اضافے سے 5 ہزار 975 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی تھی، اس کے بعد سے دولت میں دوبارہ کمی شروع ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…