اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علماء اسلام (ف) کے آزادی مارچ سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا، پسٹل برآمد کرکے تھانہ منتقل کردیا گیا۔ جے یو آئی کے جلسہ میں سٹیج کے عقبی گیٹ کے واک تھرو گیٹ سے ایک شخص سے پسٹل برآمد ہوا۔پسٹل سپیشل برانچ کے
عملے نے دوران چیکنگ ایک گاڑی سوزوکی نمبری KW 268 کی تلاشی کے دوران برآمد کیا،ملزم سلطان عباسی والد مکھن عباسی کے خلاف مزید کارروائی کے لیے پولیس تھانہ انڈسٹریل ایریا منتقل کردیا۔آئی جی اسلام آباد نے سپیشل برانچ کے عملے کو شاباش دی۔